پہلی و آخری ترجیح معیشت کی بحالی ،پاکستان کو بدحالی سے نکالیں گے،نوازشریف

لندن(مشرق نیوز)سابق وزیرعظم وقائد ن لیگ نوازشریف نے کہاہے پہلی اور آخری ترجیح معیشت کی بحالی ہے۔

لندن میں اوورسیز رہنماو¿ں سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاپاکستان کو معاشی میدان میں مستحکم کرنے کےلئے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا،پاکستان کو معاشی بدحالی ،مہنگائی و بےروزگاری سے نکالیں گے، عوام ملکی ترقی و خوشحالی میں رکاوٹ بننے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے، ووٹ کی طاقت سے احتساب کریں گے۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہااوورسیز پاکستانی ملک میں سرمایہ کاری سے صنعت و انڈسٹریز کو پھر سے چلانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔