اسلام آباد(بیورورپورٹ)نیکٹاکی زیر نگرانی نیشنل سی ٹی ڈی کے قیام پر دوبارہ غور شروع کردیا گیا، خیبرپختونخوا، بلوچستان میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کو ڈیٹا انیلیسز کورس کرائے جائیں گے، سرحدی علاقوں کی سرویلئنس بہتر بنائی جائےگی۔
جوائنٹ انٹیلی جنس ڈائریکٹریٹ بنانے کی تجویز پر بھی کام شروع ہوگیا، چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سے انٹیلی جنس معلومات اکٹھی کی جائیں گی، نیشنل سی ٹی ڈی وفاق کی سطح پر بنائی جائے گی ،نیشنل و عالمی کالعدم تنظیموں کےخلاف کارروائی موثر ہوسکے گی۔
ذرائع کے مطابق حکومت کو تجویز دی گئی وفاق میں بھی نیشنل سی ٹی ڈی کے اپنے تھانے ہوں گے اور صوبائی سی ٹی ڈی اپنے طور پر کارروائیاں جاری رکھ سکے گی جبکہ نیشنل سی ٹی ڈی ملک بھر میں کارروائیاں کرے گی، نیشنل سی ٹی ڈی کےلئے ابتدائی طور پر 2 ارب کا تخمینہ ہے، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نیشنل سی ٹی ڈی دہشتگردی کےخلاف موثر ادارہ ہوگا۔
وفاق کی سطح پر نیشنل سی ٹی ڈی کے قیام پر دوبارہ غور شروع
















