واشنگٹن(خواجہ فاروق)امریکی سفیر ایرک گارسیٹی نے بھارت کےساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے کا اعلان کر دیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت میں امریکی سفیر ایرک گارسیٹی نے کہا امریکہ کو غیر معینہ مدت کےلئے بھارت کےساتھ رابطہ منقطع کرنا ہو گا، ہردیپ سنگھ تنازع کے باعث امریکہ و بھارت کے تعلقات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔
دوسری جانب امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کہا گیا ہردیپ سنگھ قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا الزام انتہائی سنگین ہے، بھارت کو ہردیپ سنگھ قتل کی تحقیقات میں کینیڈا کے ساتھ تعاون کرنا ہو گا،ترجمان نے مزید کہاسکھوں کی تحریک خالصتان و احتجاجی مظاہروں کو امریکہ کی حمایت حاصل ہے،امریکہ میں رہنے والے ہر شہری کو اظہار رائے کی آزادی ہے۔
امریکہ کا بھارت کےساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے کا اعلان
















