نیب ریفرنسز،2سابق وزرائے اعظم شاہد خاقان،پرویزاشرف عدالت طلب
اسلام آباد (بیورورپورٹ)احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز میںسابق وزرائے اعظم شاہد خاقان عباسی اور راجہ پرویز اشرف کو طلب کرلیا۔
دونوں کو احتساب عدالت ایک اور 3نے نوٹس جاری کیے، احتساب عدالت ایک نے شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی ریفرنس میں 14 نومبر کو طلب کیا جبکہ راجہ پرویز اشرف کو2015، 2017 میں دائر ریفرنسز میں 14 نومبر اور2017، 2016 میں دائر ریفرنسز میں 12 اکتوبر کو طلب کیا گیا۔
علاوہ ازیں احتساب عدالت3نے راجہ پرویز اشرف کو چاروں کیسز میں نوٹس جاری کیا،شاہد خاقان عباسی، راجہ پرویز اشرف کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا گیا۔

















