بھارتی ریاستیں زلزلے سے لرز اٹھیں،شدت6.2ریکارڈ

میگھالیہ(مشرق نیوز)بھارتی ریاستیں زلزلے سے لرز اٹھیں،شدت6.2ریکارڈ کی گئی،بھارتی میڈیا کے مطابق زلزلہ ریاست میگھالیہ کے شمالی گارو پہاڑی علاقوں میں علی الصبح آیا ،شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی، گھر لرز اٹھے اور عوام خوفزدہ ہوکر گھروں سے نکل آئے۔

ریاست میگھالیہ کے بعد ہریانہ،آسام، بنگال اور اترپردیش کے علاقوں میں بھی آفٹرشاکس آئے ،شدت 2.5 سے 3.5 کے درمیان رہی،نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے کہا زلزلے کا مرکز ہریانہ کے روہتک سے 7 کلومیٹر جنوب مشرقی علاقے میں تھا، 5ریاستوں میں الرٹ جاری کردیا گیا۔

میونسپل اداروں اور فائر بریگیڈ کو کسی بھی ناگہانی آفت سے نمٹنے کےلئے تیار رہنے کی ہدایت کردی گئی،شہریوں کی اکثریت نے گھر بار چھوڑ کر میدانی و کھلے علاقوں میں پناہ لے لی۔