سرگودھا (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سربراہ جے یوآئی فضل الرحمن نے کہاہے ملک میں صرف سیاستدان نشانے پر ہیں،پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے دباو ڈالا جارہا ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہاپاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کا دباو ہے، امت مسلمہ کے سربراہوںسے پوچھتا ہوں فلسطین کے حق میں آپ کاموقف کہاں دفن ہوگیا؟ملک کا مافیا ڈالر کا استعمال کر رہا ہے، صرف سیاستدان نشانے پر ہیں۔
فضل الرحمن نے کہا 2018 کے الیکشن میں دھاندلی کرکے حکومت بنائی گئی،ملک آئی ایم ایف کے حوالے کردیا گیاغلامی اب نہیں چلے گی،پاکستان میں 2کروڑ 70 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں، پارلیمنٹ کو ایسے لوگوں سے بھر دیا جاتا ہے جنہیں قرآن و سنت کا پتہ ہی نہیں ہوتا، نوجوان نسل کو اس حد تک کھائی میں پھینکا گیا وہ ہر طرح کی اخلاقیات سے دور چلا گیا ۔
اسرائیل کو تسلیم کرنے کا دباو،ملک میں نشانہ صرف سیاستدان ہیں،فضل الرحمن

















