نیویارک(خواجہ فاروق)سیکرٹری جنرل اقوا م متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے عالمی اداروں کو سیلاب کے بعد پاکستان سے کیے گئے وعدے پورے کرنے چاہئیں، انتونیو گوتریس نے کہا تباہ کن سیلاب سے پاکستان میں بدترین معاشی بحران پیدا ہوا۔
ادھر اقوام متحدہ کے 78ویں جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس نے اپنی پوسٹ کے ذریعے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی امداد پر زور دیتے ہوئے اسے عالمی برادری کیلئے اخلاقی فریضہ قراردےدیا۔
ڈینس فرانسس نے کہا پاکستان میں تباہ کن سیلاب کو ایک سال گزر جانے کے باوجود اب تک لاکھوں بچے بنیادی سہولیات و انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد کے منتظر ہیں،اخلاقی فریضہ بنتا ہے امتحان میں پاکستان اور لوگوں کےساتھ یکجہتی کا اظہار کریں،اقوام متحدہ کے رکن ممالک اور یو این سسٹم کو بحالی و تعمیر نو کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کرنی چاہیے۔
سیلاب کے بعد پاکستان سے کیے وعدے پورے کرنے چاہئیں: اقوام متحدہ
















