لاہور (اپنے رپورٹر سے)ن لیگ نے نواز شریف کے استقبال میں خواتین کو ہراول دستے کا کردار دینے کا فیصلہ کرلیا ،پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے مریم نواز کو خصوصی ٹاسک سونپ دئیے۔
مریم نواز پارٹی کی خواتین ونگ کو فوری طور پر مزید فعال و متحرک کریں گی،پارٹی ذرائع کے مطابق ٹاسک پورے کرنےوالی خواتین رہنماوں کو آئندہ عام انتخابات میں مخصوص نشستوں کےلئے نامزد کیا جائے گا۔
دریں اثناچیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز لندن سے واپس لاہور پہنچ گئیں،مریم نواز اتحاد ایئرویز کی پرواز 243 سے لندن براستہ ابوظہبی لاہور پہنچیں، لاہورایئرپورٹ پر بیٹے جنید صفدر سمیت پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد نے استقبال کیا۔
مریم کی لاہور واپسی،نواز کے استقبال کیلئے خصوصی ٹاسک تفویض

















