نہیں معلوم برف پگھلی یا نہیں؟،دہشتگرد بھی بنادیا گیا،قریشی

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہاہے معلوم نہیں برف پگھلی ہے یا نہیں ،بےگناہ کو رہائی ملنی چاہیے،ایک سال میں کورٹ کچہری دیکھ لی، دہشتگرد بھی بنا دیا گیا۔

کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا 40 سال سیاست کی، 39 سال ایک پرچہ نہیں ہوا ،ایک سال میں کورٹ کچہری دیکھ لی، دہشتگرد بھی بنا دیا گیا،شفاف انتخابات وقت کی ضرورت اور واحد حل ہیں،شفاف انتخابات نہ ہوئے تو ملک کا ناقابل تلافی نقصان ہوگا اور عوام کا موجودہ جمہوری نظام سے اعتبار اٹھ جائے گا۔