بھارت نے کینیڈا میں مقیم شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی

نئی دہلی(مشرق نیوز)بھارت نے کینیڈا میں مقیم شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی،وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں کینیڈا میں بڑھتی بھارت مخالف سرگرمیوں پر بھارتیوں کو احتیاط کا مشورہ دیا گیا ۔

ایڈوائزری میں کینیڈا کا سفر کرنے والے بھارتیوں کو بھی محتاط رہنے کا کہا گیا ،بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کینیڈا میں بھارت مخالف ایجنڈے کی مخالفت پر سفارتکاروں کو نشانہ بنایا گیا ،بھارتی شہری کینیڈا کے مخصوص علاقوں کے سفر سے گریز کریں۔