بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے کریں گے، خالصتان تحریک


لندن،اوٹاوا(مشرق نیوز)کینیڈا میں ہردیپ سنگھ کے قتل کے بعد آزاد خالصتان تحریک زور پکڑ گئی۔

لندن میں خالصتان تحریک کے بانی گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہردیپ سنگھ کے قتل کا بدلہ لیں گے اور بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے کریں گے،ریفرنڈم کی کامیابی پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا، بھارت ٹوٹے گا اور پنجاب آزاد ہو کر خالصتان بنے گا۔

بانی خالصتان تحریک نے کہاقلم ہتھیار لیکن وقت کم ہے، ہردیپ سنگھ کے قتل میں” را“کے ایجنٹس ملوث ہیں،سکھ دہشتگرد نہیں، بین الاقوامی قوانین کے مطابق چلیں گے، دنیا کو پیغام ہے بھارتی پنجاب کے لوگ آزادی چاہتے ہیں جس کیلئے راستہ ریفرنڈم ہے۔

گرپتونت سنگھ پنوں نے مزید کہاتحریک لندن میں 31 اکتوبر 2021 کو 30 ہزارلوگوں سے شروع ہوئی تھی اب ایک لاکھ 30 ہزار تک جاپہنچی،ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا ہمارا دعویٰ سچ نکلا، سازش دنیا بھر میں بے نقاب ہو گئی، کینیڈا میں بھارتی ہائی کمشنر سنجے ورما کو بھی فوری ملک بدر کیا جائے۔