90 روز میں الیکشن،پی ٹی آئی درخواست اعتراضات کےساتھ واپس

اسلام آباد (بیورورپورٹ)رجسٹرار سپریم کورٹ نے 90روز میں الیکشن کرانے کی پی ٹی آئی درخواست اعتراضات لگا کرواپس کردی۔

اعتراضات میں کہا گیادرخواست گزار نے سپریم کورٹ آنے سے قبل کسی متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا، صدر مملکت کوآرٹیکل 248 کے مطابق درخواست میں فریق نہیں بنایا جا سکتا۔

رجسٹرار سپریم کورٹ نے کہانہیں بتایا گیا درخواست گزار کا کونسا بنیادی حق متاثر ہوا؟ براہ راست سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کے آرٹیکل 184/3 کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔