بغداد (مشرق نیوز) عراق نے سویڈن سے قرآن مجید کی بار بار بے حرمتی اور اس کے مقدس اوراق جلانے والے عراقی پناہ گزین سلوان مومیکا کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔اس کی دریدہ دہن حرکت پر بین الاقوامی سطح پرسخت غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سویڈش پولیس نے مومیکا سے عراق کی حوالگی کی درخواست کے سلسلے میں پوچھ تاچھ کی ہے۔اس کے بعد اس کے وکیل ڈیوڈ ہال نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ عراق چاہتا ہے کہ اس کی حوالگی کی جائے کیونکہ اس نے جون میں ایک مسجد کے باہر قرآن مجید کا نسخہ جلایا تھا۔ ہال کا کہنا تھا کہ کسی شخص کو دوسرے ملک کے حوالے کیے جانے سے متعلق سویڈش قانون کہتا ہے کہ جرم کا ارتکاب سویڈن اور عراق دونوں میں ہونا چاہیے۔اسلام کی مقدس کتاب کو جلانا سویڈن میں جرم نہیں ہے، لہٰذا سویڈن کیلئے اس کی عراق کو حوالگی ممکن نہیں۔مجھے یقین ہے کہ عراقی حکومت اس بات کو سمجھتی ہے۔سویڈن کی حکومت نے قرآن مجید کی بے حرمتی کی مذمت کی ہے لیکن اظہاررائے اور اجتماع کی آزادی سے متعلق ملک کے قوانین کو برقرار رکھا ہے اور ان میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
عراق کا سویڈن سے بے حرمتی میں ملوث دریدہ دہن پناہ گزین کی حوالگی کا مطالبہ
















