کراچی(بیورورپورٹ)پی آئی اے میں بحران نے شدت پکڑ لی،فنڈز کی شدید قلت، فلائٹ آپریشن متاثر، ملازمین کی تنخواہیں رک گئیں۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کو پی ایس او سے طیاروں کےلئے ایندھن ملنے میں مشکلات کا سامنا ہے ،فنڈز کی قلت کے باعث کراچی سے فیصل آباد، اسلام آباد اور لاہور کی دو طرفہ پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
کراچی سے تربت، بہاولپور و سکھر ،کراچی سے بیرون ملک جانے والی مسقط کی دو طرفہ پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔
ذرائع کے مطابق فنڈز کی قلت سے پی آئی اے کے تمام ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہوسکی ،پی آئی اے نے حکومت سے فنڈز کی فوری فراہمی کیلئے درخواست کردی،ترجمان پی آئی اے کے مطابق انتظامیہ وزارت خزانہ سے بھی رابطے میں ہے ،فنڈز ملتے ہی ملازمین کی تنخواہیں ادا کردی جائیں گی۔
بحران نے شدت پکڑ لی،PIAمیں فنڈز کی شدید قلت، فلائٹ آپریشن متاثر
















