واشنگٹن(خواجہ فاروق)امریکہ نے واضح کیا ہے پاکستان میں صرف عوامی ووٹوں سے منتخب حکومت کی حمایت کریں گے،کسی ایک جماعت کے حامی نہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر سے ہفتہ وار بریفنگ میں صحافی نے سوال کیا سائفر کا باب تو بند ہوچکا لیکن اثرات اب سامنے آ رہے ہیں، افغان معیشت پاکستان کے مقابلے میں مستحکم ہوگئی ،امریکہ کا کیا موقف ہے۔
میتھیو ملر نے جواب میں کہا متعدد بار کہہ چکا ہوں امریکہ پاکستان میں معیشت کی بحالی و ملکی ترقی کےلئے اصلاحات کا حامی ہے اور پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے،ایک اور صحافی نے سوال کیاپاکستان میں متعین امریکی سفیر نے 2 ہفتے کے دوران پاکستانی چیف الیکشن کمشنر سے 2 ملاقاتیں کیں، کسی بھی ملک کے الیکشن کمشنر سے ملنے کا کیا مطلب ہوسکتا ہے؟۔
ترجمان وزارت خارجہ نے سوال کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا آپ اپنے سوال کے جواب کےلئے امریکی سفارت خانے سے رجوع کر سکتے ہیں جو یقینی طور پر مجھ سے زیادہ بہتر جواب دینے کی درست پوزیشن میں ہیں۔
میتھیو ملر نے مزید کہا معاملے پر صرف اتنا کہہ سکتا ہوں امریکہ آزادانہ و شفاف انتخابات کا حامی ہے اور پاکستان میں کسی مخصوص جماعت یا شخص کی حمایت نہیں کرتا،صرف عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونےوالی حکومت کی حمایت کریں گے۔
پاکستان میں صرف عوامی ووٹوں سے منتخب حکومت کی حمایت کرینگے،امریکہ
















