ایران اسرائیل پر حملوں کیلئے لبنان میں ہوائی اڈا بنا رہا ہے، اسرائیلی وزیر دفاع

تل ابیب (مشرق نیوز) اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے ایران پر الزام عائد کیا کہ وہ اسرائیل کے خلاف حملوں کے لیے جنوبی لبنان میں ایک ہوائی اڈا قائم کر رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریخ مین یونیورسٹی کے زیراہتمام ایک بین الاقوامی سیکورٹی کانفرنس میں ٹیلی ویژن پر نشر کئے گئے تبصروں میں گیلنٹ نے اس جگہ کی فضائی تصاویر دکھائیں جو ان کے مطابق اس ہوائی اڈے کی ہیں جو ایران نے اسرائیل کے خلاف دہشت گردی کے مقاصد کے پیشِ نظر تعمیر کیا ہے۔انہوں نے ان کی وضاحت نہیں کی لیکن کہا کہ یہ سائٹ درمیانے سائز کے طیارے کو ایڈجسٹ کر سکتی ہے۔ انہوں نے جو مقام بتایا وہ لبنانی گاوں بیرکٹ جبور اور جیزین شہر کے قریب اور اسرائیل کے سرحدی شہر میتولا سے تقریباً 20 کلومیٹر شمال میں ہے۔سائٹ کے بارے میں معلومات رکھنے والے ایک غیر اسرائیلی ذریعے نے کہا کہ اس میں ایرانی خاکوں سے تیارکردہ بڑے ڈرونز کو ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے - جن میں سے کچھ ہتھیاروں سے لیس ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ سائٹ سے لانچ کیے گئے ڈرونز کو اندرونی اور بیرونی آپریشنل سرگرمیوں کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن مزید کہا کہ رن وے کی نوعیت اور سمت یہ بتاتی ہے کہ اول الذکر بات کا زیادہ امکان ہے۔