بےنظیر حکومت گرانے کی سازش میں ملوث فوجی افسروں کی سزائیں برقرار
اسلام آباد(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم بےنظیر بھٹو کی حکومت گرانے کی سازش میں ملوث فوجی افسروں کی سزائیں برقرار ،سپریم کورٹ نے کرنل (ر) آزاد منہاس اور کرنل (ر) عنایت کی سزاوں کےخلاف دائر اپیلیں خارج کردیں۔
جسٹس منیب اختر نے 15 فروری کو محفوظ کیا گیا فیصلہ پڑھ کر سنایا،فیلڈ کورٹ مارشل نے آزاد منہاس کو 2، عنایت کو 4سال قید بامشقت و برطرفی کی سزا سنائی تھی۔
بعدازاںسپریم کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہاآرمی ایکٹ کے تحت کسی ملزم کو متبادل جرم پر بھی سزا ہوسکتی ہے،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے 17 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔
فیصلے میں کہا گیااگر ٹھوس شواہد موجود ہوں تو آرمی ایکٹ کے تحت کسی ملزم کو دوسرے جرم پر بھی سزا ہو سکتی ہے، ملٹری کورٹ کا ٹرائل بدنیتی پر مشتمل ہو تو ہائیکورٹ یا سپریم کورٹ جائزہ لے سکتی ہے۔
عدالت عظمیٰ نے کہاکسی افسر کو پنشن و دیگر مراعات سروس کے بدلے دی جارہی ہیں تو سروس سے برطرف ہونے کی صورت میں پنشن سمیت دیگر مراعات واپس لی جاسکتی ہیں۔
















