کراچی (بیورورپورٹ)سندھ کے ترقیاتی فنڈز منجمد ہونے پربلاول بھٹو زرداری نے کہاہے سینیٹر تاج حیدر نے الیکشن کمیشن کو خط تحریر کیا لیکن بدقسمتی سے معاملے کا تاحال کوئی حل نہیں نکلا۔
،چیئرمین پی پی نے خط کی کاپی شیئر کرتے ہوئے کہا دہرا معیار ناقابل برداشت ہے، فنڈزمنجمد کرنے سے سیلاب متاثرین کی بحالی کے کام پر اثر پڑ رہا ہے، سندھ کے ساتھ امتیازی سلوک کیوں ہورہا ہے؟۔
دریں اثنابلاول بھٹو زرداری نے 75ویں یومِ وفات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا قائد اعظم صدیوں میں پیدا ہونےوالے کرشماتی لیڈر و سیاسی مدبر تھے،جمہور دوست نظریہ اور جدید اسلامی فلاحی ریاست کا ویژن مشعل راہ ہے،چیئرمین پی پی نے کہاعہد کریں کسی مصلحت اور سمجھوتے کے بغیر بابائے قوم کے بتائے راستے پر چلیں گے۔
سندھ کےساتھ امتیازی سلوک کیوں ہورہا ہے؟، بلاول بھٹو

















