نیویارک (خواجہ فاروق) پاکستان مشن نیویارک میں تعینات ہونےوالے پریس منسٹر امانت علی نے چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا۔
روزنامہ مشرق سے گفتگو کرتے ہوئے امانت علی نے کہا قومی مفاد اورکمیونٹی کو متحد کرنا ترجیح ہے،کشمیریوں کی آواز بنوں گا،میرے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں،جلد صحافیوں سے تعارفی ملاقات ہوگی،صحافتی امور پر تبادلہ خیال کر کے قومی مفادات کے تحفظ کےلئے جامع حکمت عملی اپنائیں گے۔
امانت علی نے مزید کہا تمام صحافی قابل احترام ہیں،کسی مخصوص لابی وگر وپ کاحصہ نہیں،پیشہ وارانہ امور پر تمام صحافیوں کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتاہوں،سب کو ساتھ لیکر چلو ں گا،دوسری جانب مقامی صحافیوں نے تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے امانت علی صحافیوں کےساتھ پیشہ وارانہ امور میں رہنمائی کریں گے تاکہ دنیا کی سپر پاور میں مثبت ملکی امیج نمایاںاورمسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا جاسکے۔
واضح رہے امانت علی کا شمار انتہائی فرض شناس و ایماندار افسروں میں ہوتا ہے پاکستان مشن سے تبدیل ہونےوالی پریس قونصلر مریم شیخ نے اپنی تعیناتی کے دور ان صحافیوں ،کمیونٹی کوتقسیم کر کے قومی کازکوانتہائی نقصان پہنچایا ،صحافیوں،کمیونٹی نے مریم شیخ کے تبادلے پر خوشی کااظہار کیاہے۔
قومی مفاد، کمیونٹی کو متحد کرنا ترجیح ،کشمیریوں کی آواز بنوں گا،امانت علی
















