ریاض (مشرق نیوز) سعودی عرب میں بیروزگاری کی مجموعی شرح 2022 کے اختتام تک کم ہو کر 4.8 فی صد رہ گئی۔کووڈ19کے دوران میں مملکت میں بے روزگاری کی شرح 9 فیصد تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں بے روزگاری کی شرح تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے، نیز سعودی عرب 2022میں گروپ 20 میں سب سے تیزی سے ترقی کرنیوالی معیشت بھی تھا۔مملکت میں بیروزگاری کی مجموعی شرح 2022 کے اختتام تک کم ہو کر 4.8 فیصد رہ گئی ہے۔ یہ نجی شعبے میں سعودی کارکنوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی کارکنوں،خاص طور پر تعمیراتی اور زرعی شعبوں میں روزگار میں اضافے کی عکاسی کرتی ہے اور روزگار کی شرح کووِڈ سے پہلے کی سطح پر واپس آ رہی ہے۔سعودی عرب دنیا بھر کی منڈیوں میں گندم، کھجوریں، ڈیری مصنوعات، انڈے، مچھلی، پولٹری، پھل، سبزیاں اور پھول برآمد کرتا ہے۔
سعودی عرب میں بیروزگاری کی شرح 4.8 فیصد تک گرگئی
















