افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے ہاتھ لگا اسلحہ امریکی نہیں،مشیر قومی سلامتی
واشنگٹن(خواجہ فاروق)امریکہ کی نیشنل سکیورٹی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے ہاتھ لگا اسلحہ امریکی نہیں،چھوڑے گئے چند جہاز و معمولی سامان قابل استعمال حالت میں نہیں تھا،جنگی تربیت مشن کے دوران اسلحہ افغان فوج کے حوالے کیا ۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران جان کربی نے کہا امریکی افواج نے افغانستان میں کوئی اسلحہ یا فوجی ساز وسامان نہیں چھوڑا، افغان فوج کی جنگی تربیت کی گئی ،مشن میں جدید اسلحہ افغان فوج کے حوالے کرنا بھی شامل تھا،طالبان نے اقتدار سنبھالا تو افغان فوج نے امریکی ہتھیار ڈال دیئے، امریکی افواج نے ایسا نہیں کیا۔
مشیر قومی سلامتی جان کربی نے کہا افغانستان سے انخلا کے وقت امریکی فوج نے صرف چند جہاز اور معمولی ساز و سامان چھوڑا جو قابل استعمال حالت میں نہیںتھا،آگ بجھانے کے آلات بھی چھوڑے ،مشیر امریکی قومی سلامتی نے کہا امریکہ نے ایسا کوئی اسلحہ نہیں چھوڑا جو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ہاتھ لگا ہو البتہ آگ بجھانے کے آلات طالبان کو ملے جو ریسکیو کے کام آ رہے ہیں۔
جان کربی نے مزید کہا دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں سے آگاہ اور جانتے ہیں پاکستانی عوام خود دہشتگردی کا شکار ہیں ،خاص طور پر افغانستان کےساتھ سرحدی علاقوں سے حملوں کا خدشہ ہے،بہت بڑا خطرہ پاکستانی عوام کو اب بھی لاحق ہے ،کوئی معمولی خطرہ نہیں ، صدر بائیڈن بات کو سمجھتے ہیں ،پاکستان کےساتھ ملکر کام جاری رکھیں گے۔
















