انٹونی بلنکن کا امریکہ کی جانب سے حمایت کے اظہار کیلئے دورہ یوکرین

واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے یوکرین کے روسی افواج کے خلاف جوابی حملے کی حمایت کے اظہار کیلئے کیف کا دورہ کیا ہے اوراس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ واشنگٹن اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ اس کے اتحادی کے پاس مضبوط جارحیت ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بلنکن کیف پر روس کے تازہ فضائی حملے کے چند گھنٹے کے بعد پہنچے تھے۔اس حملے میں یوکرینی دارالحکومت میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔محکمہ خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار نے صحافیوں کو بتایا کہ اپنے دو روزہ دورے میں بلنکن ممکنہ طور پر امریکہ کی جانب سے ایک ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کے نئے امدادی پیکیج کا اعلان بھی کریں گے۔اس عہدیدار نے بتایا کہ جون کے اوائل میں یوکرین کی جوابی کارروائی کے بعد انٹونی بلنکن کا کیف کا یہ پہلا دورہ ہے۔