نئی دہلی (مشرق نیوز) بھارت میں ہونیوالے جی ٹونٹی اجلاس میں اہم ملکوں کی عدم شرکت کا شور ابھی تھما نہیں تھا کہ دوسری جانب بھارتی صدر دروپدی مرمو نے ملک کے نام کے حوالے سے ایک نیا شوشہ چھوڑ دیا ہے جس کی وجہ سے انہیں اپوزیشن کی طرف سے سخت تنقید کا سامنا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق 9 ستمبر کو بھارت میں ہونیوالے جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کی تاریخ قریب آنے کے ساتھ صدارتی دفتر نے شرکا کو ایک سرکاری عشائیہ میں شرکت کیلئے سرکاری دعوت نامے بھیجے ہیں۔عشائیہ میں دعوت نامے تو کوئی نئی بات نہیں مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ اس میں بھارتی صدر دروپدی مرمو نے جی ٹونٹی سربراہی کانفرنس کے دوران سربراہان مملکت اور دیگر مہمانوں کو راشٹر پتی بھون میں 9 ستمبر کو دئیے جانے والے عشائیے کے دعوت نامے میں اپنے عہدے کیساتھ ری پبلک آف انڈیاکی جگہ ”پریذیڈنٹ آف دی ری پبلک آف بھارت” کا استعمال کیا ہے۔کئی سیاستدانوں اور ممبران پارلیمنٹ نے عشائیے کے ان سرکاری دعوت ناموں میں بھارتی صدرکی اصطلاح استعمال کرنے کی مخالفت کی۔
بھارتی صدر نے جی20 اجلاس سے قبل ملک کے نام کے حوالے سےنیا تنازع کھڑا کر دیا
















