واشنگٹن(خواجہ فاروق) امریکہ نے کہا ہے پاکستان کو توانائی شعبے میں اصلاحات کرنے اور قابل تجدید توانائی کے ذرائع کا انتخاب کرنے کی ضرورت ہے۔
آئی ایم ایف اصلاحات پاکستان کو قرض اور بیرونی فنانسنگ کے گھن چکر سے نکلنے میں مدد کریں گی، مشکل معاشی صورتحال ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری الزبتھ ہورسٹ نے کہا پاکستان ، امریکہ اور پوری دنیا میں یہی صورتحال ہے، پاکستان کی معاشی اصلاحات میں پیشرفت میں مدد کےلئے ہر روز کام کر رہے ہیں ،مقابلے کےلئے مزید اہل و مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بہتر طور پر تیار ہوگا۔
IMFاصلاحات پاکستان کو قرض ،بیرونی فنانسنگ کے گھن چکر سے نکالیں گی،امریکہ
















