کراچی (بیورورپورٹ)سٹاک مارکیٹ کریش،بدترین مندی،100 انڈیکس میں 1242 پوائنٹس کمی،روپے کی بے قدری کا نیا ریکارڈ قائم،انٹر بینک ڈالر 305 سے متجاوز،اوپن مارکیٹ میں 325 روپے کی تاریخی سطح پر جاپہنچا۔
روپے کی قدر میں مزید کمی و شرح سود بڑھنے کے خدشے پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران شدید مندی دیکھی گئی،آغاز سے ہی 100 انڈیکس میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ایک موقع پر انڈیکس 1774 پوائنٹس کم ہو کر 44470 پر بھی آیا۔
کاروبار کے اختتام پر 1242 پوائنٹس کمی کے بعد 45 ہزار 2 پوائنٹس پر بند ہوا،سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی سے سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔
ادھر روپے کی بے قدری کا نیا ریکارڈ بن گیا، اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 325 روپے کی تاریخی سطح پر جاپہنچا، انٹربینک میں 305 سے متجاوز کرگیا،انٹر بینک میں ڈالر 305.54 روپے پر بند ہوا۔
رپورٹ کے مطابق ڈالر کی قدر بڑھنے سے پاکستان کے بیرونی قرضے 2100 ارب بڑھ گئے،دوسری جانب سونا2900روپے تولہ مہنگا ہوکر2 لاکھ 36400کاہوگیا
سٹاک مارکیٹ کریش،100 انڈیکس 1242 پوائنٹس گر گیا،ڈالر،سونا مزید مہنگا
















