ناقص تفتیش،کیوں نہ آئی او،DSPکو جیل بھیج دیں،عدالت

اسلام آباد (بیورورپورٹ)سپریم کورٹ نے قتل کیس میں ناقص تفتیش پر آئی جی اور آر پی او شیخوپورہ کو طلب کرلیا،جسٹس مظاہر علی نقوی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کیس پر سماعت کی۔

دوران سماعت جسٹس مظاہر علی نقوی نے متعلقہ آئی او اور ڈی ایس پی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا تفتیشی نے کس بنیاد پر ملزم کا نام تفتیش میں شامل نہیں کیا؟، زخمی کہہ رہا ہے فائرنگ سانول یوسف نے کی کیا اس طرح سے تفتیش ہوتی ہے؟۔

جسٹس مظاہر علی نقوی نے ریمارکس دئیے کیوں نہ آئی او اور ڈی ایس پی کو جیل بھیج دیں، بعدازاں عدالت نے ناقص تفتیش پر اعلیٰ پولیس افسروں کو آج پیش ہونے کا حکم دےدیا۔