نیویارک میں تاریخی روایتی پاکستان ڈے پریڈ، ہزاروں افراد کی شرکت

نیویارک (خواجہ فاروق) نیویارک میں تاریخی روایتی پاکستان ڈے پریڈ،ہزاروں افراد کی شرکت،فضاءپاکستان زند ہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی،شرکا کاملک کیلئے مرمٹنے کاعزم،تفصیلات کے مطابق پاکستان انڈیپنڈنس ڈے پریڈ اینڈ فیئر کمیٹی نیویارک کے زیراہتمام نیویارک میں تاریخی روایتی پاکستان ڈے پریڈکاانعقاد کیا گیا،قومی لباس میں ملبوس خواتین،بچوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کرکے پریڈ کو چارچاند لگادئیے،میئر نیویارک ایرک ایڈم ودیگر افراد نے بھی شرکت کی،پریڈ کے موقع پر اوورسیز کاجوش و خروش دیدنی تھا،سبز ہلالی پرچموں کی بہار رہی،فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی،چوٹی کے پاکستانی فنکاروں ندیم عباس لونے والا، نرمل روئے ودیگرنے فن کاجادو جگایا،ملی نغمے شرکا کالہو گرماتے رہے،لوگوں نے سٹال بھی لگارکھے تھے،پریڈ کمیٹی کی جانب سے مفت ناشتہ دیا گیا،پریڈ میں شریک شرکا نے عزم کیاپاکستا ن ہے تو ہم ہیں،پاکستان کیلئے مر مٹیں گے کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے،میئر نیویارک ایرک ایڈم نے اپنے خطاب میں پاکستان کو یوم آزادی کی مبارکباد دی اور شاندا ر پریڈ پر انتظامیہ کو مبارکباد دی،اس موقع پرپریڈ کمیٹی کے صدر منیر لودھی نے کہا اوورسیز نے ثابت کردیاپاکستان سے بڑھ کر کچھ نہیں،زند ہ قومیں اپنا یوم آزادی شایان شان طریقے سے مناتی ہیں،پریڈ میں ہزاروں افراد کی شرکت سے دنیا کو واضح پیغام گیا اوورسیز اپنے ملک سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور دنیا کی کوئی طاقت وطن سے محبت کم نہیں کرسکتی،آخر میں پریڈ کمیٹی کے صدر منیر لودھی نے میئر نیویارک ایرک ایڈم کاپریڈ میں شرکت کرنے پر خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور شیلڈ سے نوازا،اوورسیز پاکستانیز نے شاندار پریڈ پر پریڈ کمیٹی کے صدر منیر لودھی ودیگر عہداروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔