بجلی کے ہیوی ویٹ بل، گھروں میں کہرام برپا، عوام کی جھولیاں اٹھا کر حکمرانوں کو بددعائیں

لاہور ( رپورٹ : میاں ساجد) آمدنی کم، بجلی کے زائد بلوں نے غریبوں کے گھروں میں کہراممچا دیا، عوام کی جھولیاں جھولیاں اٹھا اٹھا کر سیاست کے علمبرداروں کیلئے بد دعائیں، ہیوی ویٹ بلوں کی وصولی عوام کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے، متوسط طبقہ ذہنی مریض بن گیا، معصوم بچے والدین کا دست و بازو بن گئے، ہاتھوں میں کتبے اٹھا کر حکومتی ایوانوں میں پرامن احتجاج، ریڑی بانوں، سبزی فروشوں، مزدوروں کے گھروں میں لیسکو کی جانب سے بھاری رقوم کے موصول بلوں نے غریبوں کو تڑپا کر رکھ دیا۔ اس محکمہ کے خلاف احتجاج نہیں مہنگی بجلی کے بل ادا نہ کرنے کیلئے پورے پاکستان کی عوام کا متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سیاست دان اپنے الیکشن کی تیاریوں سے قبل عوامی چھٹکارا کیلئے حکمت عملی مرتب کریں ورنہ دما دم مست قلندر ہوگا۔ لیسکو کا محکمہ پاکستان بھرکے شہریوں کو زندہ در گور کرنے لگا۔ پوری قوم گلیوں محلوں چوراہوں چوکوں میں حکومت کے خلاف دھرنا دیکر پنا احتجاج ریکارڈ کروائیں ۔ بجلی کے بلوں نے ہمیں ذہنی مریض بنا دیا ہے ۔ آمدن کم ہے اور بل زیادہ ۔ مہنگی بجلی نے ہماری نیندیں حرام کر دیں ہیں لیسکو حکام بجلی فری استعمال کریں اور ریڑی بھان سبزی فروش خوانچہ فروش مزدور بجلی کے زائد بلوں کا بوجھ اٹھا کر حکومتی خزانے کو بھریں کہاں کا اصول ہے ۔ قوم کو مصیبت میں مبتلاءکرنے کے بجائے واپڈا حکام اور لیسکو حکام کی مفت بجلی کا پیکیج ختم ہونا لازم ملزوم ہے ، بہت بڑا ظلم عظیم ہے۔ ملکی سیاست دان اور کم آمدن والوں کیلئے ٹیرف الگ ہونا چاہیے، ان برے حالاتوں میں بھی لیسکو اور واپڈا کے ملازمین مفت بجلی کے مزے اٹھا رہے ہیں، اس پر چیف جسٹس پاکستان فوری از خود نوٹس لیکر ان پر پابندی عائد کریں، اگر پاکستان میں مسائل ہیں تو ملک کو مسائلستان کی آماجگاہ بنانے والوں کے خلاف گھیرا تنگ ہونا وقت کی اہم ضرور ت ہے غریبوں کو مصیبتوں کی چکی میںدھونسنا کہاں کا انصاف ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان سے درمندانہ اپیل ہے کہ عوام کو بھاری بلوں کی وصولی پر آپ کی جانب سے کوئی فیصلہ ہونا غریبوں کے گھروں میں خوشیوں کے چراغ جلانے کے مترادف ہے ۔