عام انتخابات میں تاخیر کسی صورت قبول نہیں :پاکستان پیپلز پارٹی

کراچی(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے پارٹی قیادت کی ایک رائے ہے عام انتخابات میں تاخیر قبول نہیں ،بلاو¿ل ہاس کراچی میں سی ای سی کے اجلاس کے بعد پارٹی رہنماو¿ں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان نے کہا پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل نے واضح کیا ہے الیکشن 90روز سے آگے گئے تو ملک میں بحرانی کیفیت پیدا ہوجائے گی،انہوں نے کہا الیکشن 90دن میں ہونے چاہیے، حلقہ بندیوں کی بنیاد پر انتخابات میں تاخیر نہیں کی جاسکتی، اس موقع پر فیصل کریم کنڈی نے کہا پیپلزپارٹی کا وفد الیکشن کمیشن کے حکام سے ملاقات کرے گا،ملک میں معاشی صورت حال سنگین ہے، الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں ضمنی الیکشن کا اعلان کیا تو اس کا مطلب ہے کہ ملک میں عام انتخابات بھی بروقت ہوسکتے ہیں۔