سعودی عرب کا برکس میں شمولیت کی دعوت کا خیرمقدم

ریاض(مشرق نیوز) سعودی عرب نے برکس میں شمولیت کی دعوت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ برکس میں شمولیت کی تفصیلات کا جائزہ لیکر گروپ میں شامل ہونے کا فیصلہ کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں کی تنظیم برکس میں شمولیت کی دعوت کو سراہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ برکس معاشی تعاون مضبوط بنانے کیلئے فائدہ مند اور اہم چینل ہے، برکس میں شمولیت کی تفصیلات کا جائزہ لیں گے اور یکم جنوری سے پہلے شمولیت کا مناسب فیصلہ کریں گے۔