جوہانسبرگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پنگ نے کہاہے کہ کسی ایک ملک کی جانب سے اپنے اصولوں اورضوابط کوبین الاقوامی اقدارکے طور پرپیش کرنا ناقابل قبول ہے۔ بدھ کو15ویں برکس سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر شی نے کہا کہ بزور قوت یا طاقتور آوازوں کی ڈکٹیشن کی بجائے بین الاقوامی اصولوں کے حوالے سے اقوام متحدہ منشورکے مقاصد اور اصولوں کی بنیاد پر ہدایات دینی چاہئے اورتمام ممالک کو انہیں برقرار رکھنا چاہیے۔چینی صدر نے کہا کہ خصوصی گروپس بنانے کیلئے گروہ بندی اس سے بھی زیادہ ناقابل قبول ہے۔ شی جن پنگ نے زور د یتے ہو ئے کہا ہے کہ چین اور بنگلہ دیش اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فرو غ د یتے ہو ئے اپنی اقتصادی ضروریات کو پورا کر یں۔چینی صدر نے برکس سربراہ اجلاس کے موقع پر بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے ساتھ ملاقات میں دونوں فریقین پر زور دیا کہ وہ بنیادی ڈھانچے، انفارمیشن ٹیکنالوجی، نئی توانائی اور زراعت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فرو غ دیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ برکس کی توسیع تاریخ ساز اوربرکس تعاون کا ایک نیا نقطہ آغاز ہے۔ جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کی جانب سے 6 ممالک ارجنٹائن، مصر، ایتھوپیا، ایران، سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کوبرکس کے نئے رکن بننے کی دعوت دئے جانے کے بعد 15ویں برکس سربراہی اجلاس کے دوران ایک پریس کانفرنس میں صدر شی نے کہا کہ چین ان ممالک کو مبارکباد پیش کرتا ہے اوربرکس کے صدر جنوبی افریقہ، اور صدر رامافوسا کی کوششوں کو سراہتا ہے۔
کسی پر اپنے نظریات تھوپنا ہرگز قبول نہیں: شی جن پنگ

















