اسلام آباد (بیورورپورٹ)نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہاہے دہشتگردی و انتہا پسندی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا ،پوری قوم معاملے پر متحد ہے،نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے نیکٹا ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا،نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا آئی جی طاہر رائے نے بریفنگ دی۔
نگران وزیر داخلہ نے عزم کا اعادہ کیا دہشتگردی و انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں ،حکومت قانون نافذ کرنےوالے اداروں کےساتھ کھڑے ہیں ،اداروں کی مکمل سرپرستی کریں گے۔
سرفراز بگٹی نے کہا دہشتگردی ،انتہا پسندی چاہے مذہب کی بنیاد پر ہو چاہے قومیت کی بنیاد پر ریاست پاکستان خاتمہ کر کے عوام کو پرامن ماحول مہیا کرے گی ،پاکستان قائم رہنے کےلئے بنا ،دنیا کی کوئی طاقت کمزور نہیں کر سکتی،دہشتگردوں کو انجام تک پہنچائیں گے۔
انتہاپسندی،دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں،سرفراز بگٹی
















