اسلام آباد،اٹک(بیورورپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کےخلاف اپیل اور رہائی درخواست سماعت کےلئے مقرر کردی۔
رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کی گئی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ کے مطابق توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کےخلاف اپیل اور رہائی درخواست پر سماعت22اگست کو ہوگی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری درخواستوں پر سماعت کریں گے۔
ادھر اٹک جیل میںسابق وزیراعظم کے سیل میں واش روم کی تعمیرشروع ہوگئی ،ذرائع کے مطابق جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کو آم اور آڑو بھی فراہم کیے گئے۔
چیئرمین PTI کی رہائی درخواست پر22اگست کو سماعت
















