ایران نے افزودہ یورینیم کے ذخیرہ کو ہتھیاروں کیلئے درکار مقدار سے کم کردیا
تہران (مشرق نیوز) ایران نے ہتھیار بنانے کیلئے درکار افزودہ شدہ یورینیم کے ذخیرہ کی تعمیر کی رفتار کو نمایاں طور پر سست کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس معاملہ سے آگاہ لوگوں کے حوالے سے بتایا کہ ایران نے یورینیم ذخیرہ کرنے کی رفتار کو کم کر دیا ہے۔ایران کی جانب سے یہ اقدام امریکہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے اور امریکی بینکوں میں منجمد اربوں ڈالر کے ایرانی سرمایے کی تہران کو واپسی کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔بائیڈن انتظامیہ کا کہنا تھا کہ قیدیوں کے تبادلے اور ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو علیحدہ علیحدہ لیکر چلا جا رہا ہے مگر اب بظاہر دونوں میں ایک ساتھ پیشرفت ہو رہی ہے۔

















