نوازشریف کو انہی عدالتوں سے باعزت بری ہوں گے،رانا ثنا

اسلام آباد (بیورورپورٹ)سابق وزیر داخلہ رانا ثنا نے کہاہے جیل تو جیل ہے کوئی ہوٹل نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی رات کو 2 سے 3مرتبہ نہایا کریں،نواز شریف الیکشن مہم کو لیڈ کریں گے، اپیلوں میں بڑی جان ہے، بے بنیادو انتقام کی بنیاد پر سزائیں دی گئیں،قائد ن لیگ کوانہی عدالتوں سے ریلیف ملے گا اور باعزت بری ہوں گے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہاچیئرمین پی ٹی آئی نے جیل کے جو حالات بیان کیے بالکل وہی ہیں، یہی حالات کبھی میں نے بیان کیے تھے، جیل میں 6 ماہ گزارے، چیئرمین پی ٹی آئی رات کو 2 سے 3مرتبہ نہایا کریں، گیٹ پر چادر ڈال لیا کریں، کیڑوں سے بچنے کیلئے کان میں کاٹن ڈال لیا کریں، اپنے تمام تجربات بتا دیئے۔

سابق وزیر نے کہاچیئرمین پی ٹی آئی میرے تجربات پر عمل کر کے اچھا وقت گزار سکتے ہیں،اطلاعات کے مطابق جیل میں ایسے حالات نہیں بہتر انداز میں رکھا گیا ، سابق وزیر اعظم کو بیڈ، ٹیبل فین کی سہولت ہے، جیل تو جیل ہے کوئی ہوٹل نہیں، انہوں نے عدالت میں سہولت کی درخواست دی ، عدالت سے اجازت لیکر گھر سے کھانے کی سہولت مل جائے گی،بہتر کھانا مہیا کیا جا رہا ہے، کوئی بندہ خراب کھانے کا رسک نہیں لے گا، سکیورٹی نقطہ نظر کی وجہ سے اڈیالہ سے اٹک جیل منتقل کیا گیا، ایئرکنڈیشنڈ کسی بھی جیل میں نہیں ، نواز شریف ہارٹ کے مریض تھے اے سی مہیا کیا گیا ، چیئرمین پی ٹی آئی نے بعد میں اے سی ختم کرا دیا۔

رانا ثنا نے کہاسائفرانکوائری تو ایجنسیوں نے کرنی ہے، سائفر چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس ہے دینے سے انکار بڑا جرم ہے، بہت ہی گھٹیا پن ہے قومی رازوں کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کیا جائے،چیزوں کو روکنے کیلئے آفیشل سیکرٹ ایکٹ بنا ہے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کارروائی ہونی چاہیے، چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف گواہ اعظم خان ہیں۔