کمشنر ساہیوال ڈویژن شہریوں کو سیروتفریح کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں

ساہیوال (بےورو رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید شہریوں کو سیروتفریح کی سہولیات فراہم کرنے کےلئے کوشاں، شہر میں تین نئے پارک بنانے کی ہدایت کر دی۔ یہ پارک مسلم بن عقیل کالونی، گڑوی والا پل اور ٹینکی گرانڈ فتح شیر کالونی میں بنائے جائیں گے۔ کمشنر کی پارکوں کی مختص جگہ کے اطراف گرل لگانے کی بھی ہدایت۔ وہ یہاں اپنے دفتر میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈی جی پی ایچ اے ڈاکٹر شاہ ذیب، ڈائیریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اشفاق احمد، اے سی جنرل علیزہ ریحان اور پسپ پروگرام کے سٹی منیجر سجد خان سمیت متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے جھال روڈ پر تجاوزات پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ان تجاوزات کو فوری ختم کروایا جائے۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے پسپ پروگرام کے سٹی منیجر اسجد خان نے بتایا کہ طارق بن زیاد کالونی میں سڑکوں کی مرمت کے کام جاری ہے اور مڈھالی روڈ پر سیوریج پائپ ڈالنے کا کام خراب مشینری کی مرمت کے بعد دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ علامہ اقبال روڈ پر 10اگست جبکہ ہائی سٹریٹ پر18اگست سے اسفالٹ کا کام شروع کر دیا جائےگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاکپتن روڈ پر72انچ پائپ ڈالنے کا کام 38فی صد مکمل کر لیا گیا ہے اور مزید 2مشین پہنچادی گئی ہے جس سے کام کی رفتار ہو جائے گی اور اسے 30ستمبر تک مکمل کر کے سڑک کارپیٹنگ کےلئے ہائی وے کو ہینڈ اوور کر دی جائےگی۔