لاہور (اپنے رپورٹر سے)سابق وزیراعظم وسربراہ ق لیگ چودھری شجاعت نے کہا ہے تمام سیاسی جماعتوں کے الیکشن پر مختلف بیانات آ رہے ہیں ایسی صورتحال میں سب کو ایک ساتھ مل بیٹھنا چاہیے۔
اپنے بیان میں سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت نے کہا الیکشن کےلئے عوامی مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلے کرنے چاہئیں ،ووٹ کو نوٹ کی طاقت سے بچانے کےلئے سختی سے اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ عوام کی طاقت ہی اصل حکمرانی ہو، تاریخ میں پہلی بار ایسے الیکشن کرائے جانے چاہئیں جو تمام سیاسی جماعتوں کو قابل قبول ہوں۔
چودھری شجاعت نے مزید کہاپاکستان کو مسائل کے دلدل سے نکالنے والے نظام کی ضرورت ہےجس میں عوامی سطح پر عوام کی مشکلات و روز مرہ کی بڑھتی مہنگائی کو فی الفور کنٹرول کیا جا سکے ،سارے معاملات کو ترتیب دینے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ساتھ ملکر فیصلے کرنا ہوں گے۔
ملکی صورتحال پر سب کو ملکر فیصلے کرنے چاہئیں،شجاعت

















