واسا، موسمی مزدور رہنما ریونیو سٹاف کی محرومیاں ختم کرانے میں ناکام

لاہور (قمر عباس نقوی)واسا میں موسمی لیبر قائدین شعبہ ریونیو سٹاف کی محرمیوں کا خاتمہ کرانے میں کردار ادا کرنے کی بجائے ذاتی مفادات کے حصول کی خاطر پر اسرار طور پر خاموش ،سابق سی بی اے کے دور اقتدارمیں ریونیو کو آپریشن میں ضم کرنے سے سٹاف مسائل کا شکار، حادثاتی اور موروثی قائدین سمیت ریونیو کلاس کی نمائندگی کا دعویٰ کرنے والے لیبر رہنما لا تعلق دکھائی دے رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق واسا انتظامیہ کی جانب سے مالی حالات میں بہتری لانے کی خاطر شعبہ ریونیو کو سابق سی بی اے مشعل یونین کے دور اقتداراکتوبر 2022میں آپریشن میں ضم کر دیا گیا تاکہ ریکوری میں بہتری لائی جا سکے جس سے آمدنی میں اضافہ تو ہوا لیکن ریونیو سٹاف کو سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ان کی محرومیوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ سابق سی بی اے مشعل یونین کے صدر اور جنرل سیکرٹری ریونیو کلاس سے وابستہ ہونے کے باوجود ریونیو کلاس کو محرومیوں میں جھونک دیا گیا اور اقتدار کے دوران زاتی مفادات کے حصول کی خاطر پر اسرار خاموشی اختیار کی گئی ریونیو سٹاف کو آپریشن دفاترز میں دفتری امور کی انجام دہی کی خاطر بیٹھنے کے لئے سہولیات کی فراہمی نہیں دی جا سکی اور نہ ہی اس بات کا تعین کیا جا سکا کہ رینو سٹاف متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹرز ریونیو ،ایس ڈی او آپریشن ،ایکسئین اور ڈائریکٹر آپریشن کس کو جواب دے ہے جس سے کافی مسائل دیکھنے میں آرہے ہیں ہفتہ وار سرکاری چھٹی (اتوار) سمیت دفتری اوقات کار کے بعد بھی کام کرنے پر مجبور ہونے کے باوجود اوور ٹائم کی ادائیگی جیسے مسائل کو حل کروانے کی بجائے سابق سی بی اے کی جانب سے مکمل خاموشی اختیار کی گئی تھی مزید ریونیو کی اے ایف آئیز کو ایس آئی ایف کی 35سے 40کے قریب خالی آسامیوں پر ترقی کے منتظر اے ایف آئیز کو ترقی نہیں دی جا سکی جو کہ سابق سی بی اے کے درینہ کارکن کی جانب سے حادثاتی لیبر قائد کی مبینہ مشاورت سے عدالت سے حکم امتناعی کی بنیاد پر ترقی کے عمل کو سیاسی مفادات کے حصول کےلئے لٹکا دیا گیا جیسا کہ 2019میں پھول یونین سی بی اے کے اقتدار میں 22کے قریب اے ایف آئیز کو ترقی دی گئی تھی گزشتہ سال اوور ایج 7کے قریب ملازمین کو ترقی دی گئی تھی ریونیو سٹاف کو سابق سی بی اے کے دور اقتدار میں محرمیوں کا شکار ہونے پر پر اسرار خاموشی اختیار کی گئی ریفرنڈم کا سیزن آتے ہی موروثی اور حادثاتی لیبر رہنماﺅں سمیت ریونیو کی نمائندگی کا دعوی کرنے والے قائدین زاتی مفادات کے حصول کی خاطر آئندہ دو سال کے اقتدار کے لئے کلاس کی محرومیوں کو دور کرنے کی بجائے زاتی محرومیوں کو دور کرنے کی خاطر ایک پیج پر دکھائی دے رہے ہیں شیر یونین کے جنرل سیکرٹری زاہد خان کا کڑ کا کہنا ہے کہ ریونیو کلاس سمیت دیگر کلاس کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر اقتدار حاصل کرنے والے مفاد پرست ٹولہ کو نزدور پہچان چکے ہیں ناکامی ان کا مقدر ہے پھول یونین کے صدر سعید احمد خان کا کہنا ہے کہ ریونیو سٹاف کو محرومیوں میں مبتلا کرنے والے ریونیو سٹاف کو تنہا نہ سمجھیں پھول یونین ان سمیت تمام مزدور کے مسائل کے حل میں سنیجدہ کردار ادا کر تی آرہی ہے واسا لیبر کی صفوں میں شامل بہروپیے بے نقاب ہو چکے ہیں ریونیو سٹاف کا کہنا تھا کہ محکمہ کی آمدنی میں اضافہ میں اہم کردار ہمارا ہے اور سابق سی بی اے کے صدر اور جنرل سیکرٹری ریونیو کلاس سے ہونے کے باوجود ہمیں گزشتہ ایک سال سے مسائل میں اکیلا کر رکھا ہے کسی بھی مفاد پرست ٹولہ کو آئندہ ریفرنڈم میں ووٹ نہیں دیں گے اور ہم کسی ایسے شخص کو اپنا نمائندہ تسلیم نہیں کریں گے جو ہم سے مشاورت کے بغیر خود سے فیصلہ کرے ووٹ اسی کو دیا جائے گا جو ریونیو کلاس کو محرومیوں سے نجات دلائے گا سیزنل لیبر رہنما ریفرنڈم کے موقع پر ہمدردی دکھانا شروع کر دیتے ہیں۔ سابق سی بی اے مشعل کے اقتدار کے دوران ریونیو سٹاف مسائل میں مبتلا ہوا تو ان کی طرف سے مکمل خاموشی اختیار کی گئی اب کس منہ سے ہم سے ووٹ مانگے رہے ہیں مٹھی بھر ریونیو کلاس کے افراد ریونیو کے نمائندگی کا دعوی کر رہے ہیں ان کو مسترد کرتے ہیں ۔