بلدیہ عظمیٰ کے کرپٹ و نااہل افسروں کی خود کو بچانے کیلئے نت نئی چالیں

لاہور (مرزا ندیم بیگ) محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن کی طرف سے بلدیہ عظمیٰ کے کرپٹ اور ناہل افسران اور ٹھیکیداروں کیخلاف درج مقدمات میں کرپٹ افسران خود کو بچانے کےلئے مختلف حربے استعمال کرنے لگے، ان میں سے ایک زبیر وٹو جس کے خلاف اینٹی کرپشن کے پاس ٹھوس ثبوت ہیں، اسکے علاوہ جتنے بھی اربوں کی کرپشن میں ملوث ہیں انکے خلاف انویسٹی گیشن جاری ہے جس کا جو کردار ہو گا اسکے خلاف ایکشن لیا جائیگا۔اس حوالے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عتیق ڈوگر کا کہنا تھا کہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیاہے، مقدمہ درج ہونے کا مقصد کوئی کیس ختم ہونا نہیں ہے، ابھی تک جو بھی نامزد ملزمان ہیں ان میں سے کوئی بھی بے گناہ نہیں ہے، سب منڈیوں کی آڑ میں اربوں کی ہونیوالی کرپشن میں ملوث ہیں، اس کرپشن میں جس کا بھی حصہ تھا اس کے خلاف کارروائی ہو گی ابھی تو آغازہوا ہے۔ انویسٹی گیشن کے دوران جو نامزد نہیں بھی ہیں ذمہ دار پائے گئے تو ایکشن ہو گا ۔کچھ کرپٹ سٹی گورنمنٹ کے ملازم خود کو بچانے کےلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں لیکن جیسا وہ سوچ رہے ہیں ایسا کچھ نہیں ہونے والا۔ سٹی گورنمنٹ کے ملازمین سمیت دیگر جو بھی کرپشن کے پیسے سے ٹھیکیدار بھی مستفید ہوئے وہ تیاری رکھیں میرٹ پر کارروائی ہو گی ان لوگوں نے نہ صرف سرکاری خزانے کے پیسوں کو لوٹا بلکہ یہ غریب عوام کے خون پسینے سے کمائی ہو رقم بھی تھی جس کو کرپٹ ٹولہ اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کھا گیا ،تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ یہ پیسہ ان کو ہضم نہیں ہونے دیا جائےگا ،تفتیش چل رہی ہے ابھی ختم نہیں ہوئی فیصل شہزاد ہو یا کوئی اور جتنے بھی مزید کرپٹ ملازمین اور ٹھیکیدار اس کرپشن کا حصہ پائے گئے وہ بچ نہیں پائیں گے ،کوئی جتنا بھی اثر ورسوخ رکھتا ہو قانون سب کےلئے برابر ہے تمام سفارشوں کو پس پشت رکھتے ہوئے انکوائری جاری ہے ایک ایم او آر زبیر وٹو بھی خود کو بچانے کےلئے سر توڑ کوششیں کر رہا ہے لیکن وہ اس کرپشن میں شریک ہے وہ یہ کہہ کر خود کو بری الذمہ نہیں قرار دے سکتا ہے، وہ اس وقت وہاں تعینات نہیں تھا ،اسسٹنٹ ڈائریکٹراینٹی کرپشن کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تک کسی کو بے گناہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی کیس ختم ہوا ہے جس سے خود ہی فائنل کر لیا جائے کہ کسی کو چھوڑ دیا یا رعائت دی گئی ۔