لاہور (اپنے رپورٹر سے) مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے طلال چودھری کو توہین عدالت میں ناحق 5سالہ نااہلی کی سزا ثابت قدمی سے کاٹنے پر مبارک باد دیتا ہوں۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں نوازشریف نے کہاجھوٹے مقدمات، سزاﺅں، نااہلیوں اور ہر طرح کے ظلم کو میں اور ساتھیوں نے تو صبر و استقامت سے برداشت کر لیا مگر ناانصافی پر مبنی فیصلوں کی سزا پاکستان نے بھگتی۔
سابق وزیراعظم نے کہا2017 کے پھلتے پھولتے پاکستان کو جبر اور ناانصافی کے فیصلوں نے 2022ءتک اس نہج تک پہنچا دیا غریب عوام 2وقت کی روٹی کو ترس گئے اگر دوبارہ موقع ملا تو 2017 سے بھی بہتر پاکستان بنائیں گے۔
ناانصافی کے فیصلوں نے پاکستان کو نہج پر پہنچادیا،عوام روٹی کو ترس گئے،نوازشریف

















