دہشتگردی کاخاتمہ،دنیا پاکستان سے تعاون کرے،سلامتی کونسل

نیویارک(خواجہ فاروق)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے باجوڑ میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشتگردوں، پشت پناہوں اور سہولت کاروں کوفوری کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کردیا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے دہشتگردی کی روک تھام کےلئے دیگر ممالک پر بھی پاکستان سے تعاون پر زور دیا،ادھر یورپی یونین نے جے یو آئی کے باجوڑ جلسے میں ہونے والے خودکش حملے پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دھماکے کو پاکستان میں جمہوریت کو کمزور کرنے کی سازش قرار دےدیا۔