پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کی کئی وجوہات ،سیاست نہ چمکائی جائے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (بیورورپورٹ) وزیر اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہاہے پٹرولیم قیمتوں پر سیاست چمکائی جا رہی ہے،وزیر اعظم کی کوشش تھی قیمتیں کم سے کم بڑھائی جائیں، چیئرمین پی ٹی آئی اب بھی سازشوں میں مصروف ہیں، نااہلوں و چوروں نے اپنی سیاست بچانے کےلئے ملک کو ڈیفالٹ دہانے پہنچایا۔

اتحادی حکومت کی 15 ماہ کی کارکردگی نا اہل ٹولے کی 4سالہ کارکردگی سے کہیں بہتر ہے،وزیراعظم اعلان کر چکے مدت پوری ہونے سے قبل حکومت چھوڑ دیں گے، نگران سیٹ اپ کا فیصلہ وزیراعظم ،اتحادی جماعتیں کریں گی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاعالمی مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کیا،نرخ بڑھانے کی کئی وجوہات ہیں، آئی ایم ایف کےساتھ سٹینڈ بائی ارینجمنٹ میں ہیں، انسٹرومنٹ کو استعمال نہیں کر سکتے۔

وزیر اطلاعات نے کہاموجودہ حکومت کے اقدامات سے ملک کے ہر شعبے میں بہتری نظر آ رہی ہے،ترقی کے سفر کادوبارہ آغاز ہوگیا،پی ٹی آئی حکومت 2 کروڑ لوگوں کو غربت کی لکیر سے نیچے لائی،چیئرمین پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف معاہدے کو سبوتاژکیا،15 ماہ معاشی بحالی کےلئے دن رات محنت کی گئی، عوام کے ووٹ کے اعتماد کےساتھ سفر کا دوبارہ آغاز کریں گے۔

مریم اور نگزیب نے کہااتحادی حکومت میں اہم اور ذمہ دار لوگ بیٹھے ہیں، عوام نے چیئرمین پی ٹی آئی کا مکروہ چہرہ پہچان لیا،چیئرمین پی ٹی آئی نے دوست ممالک کےساتھ تعلقات خراب کئے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی سیاست چمکائی جا رہی ہے، ملکی معیشت کو درست سمت میں ڈالنے کےلئے مشکل فیصلے کئے، 15 ماہ قبل ن لیگ و اتحادی جماعتوں نے ملک بچانے کا فیصلہ کیا، سر اونچا کر کے کہہ سکتے ہیں جو فیصلہ کیا ملکی معیشت کے استحکام کےلئے کیا۔

وزیراطلاعات نے کہامعیشت کے اندر چیئرمین پی ٹی آئی کی بچھائی گئی بارودی سرنگوںکاخاتمہ کریں گے،سیلاب میں وفاق کی جانب سے ہر صوبے کی بھرپور مدد کی گئی،اتحادی حکومت نے سیلاب متاثرین کےلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے۔