ترقیاتی کاموں کے دوران شہریوں کو ٹریفک مسائل سے بچانا ترجیح ہے:کمشنر ساہیوال

ساہیوال (بےورو رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی عاشورہ کے دوران بہترین صفائی، سیکورٹی دیگر انتظامات کرنے پر میونسپل کارپوریشن سمیت متعلقہ محکموں کی کارکردگی کو سراہا،اللہ تعالی کے فضل و کرم انتظامی افسران کی شبانہ روز محنت کے باعث یوم عاشور پر امن گزرا، کمشنر ساہیوال۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی زیر صدارت کمشنر آفس میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر اظہر نبی دیوان، میونسپل آفیسر غلام عباس، اے سی جنرل علیزہ ریحان، پسپ کے سٹی منیجر اسجد خان، انفراسٹرکچر انجینئر حمزہ چوہان سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ انہوں نے پسپ حکام کو ہدایت کی کہ مڈھالی روڈ پر سیوریج پائپ ڈالنے کے بعد مرمت کے کام کو بھی تیزکیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آڑاتلہ روڈ پر ڈرائیورز کی آگہی کےلئے بینرز لگائے جائیں۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے کہا کہ سیوریج پائپ بچھانے کے کام کے دوران شہریوں کو ٹریفک مسائل سے بچانا ترجیح ہے۔ انہوں نے میونسپل کارپوریشن کو بارش کے پانی کی نکاسی اور سیوریج کی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔ دوسری طرف ساہیوال بورڈ نے میٹرک کے پہلے سالانہ امتحانات 2023 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔نتائج کا اعلان کمشنر ساہیوال/ چیئرپرسن بورڈ شعیب اقبال سید نے خصوصی تقریب میں کیا۔ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، کنٹرولر امتحانات رانا نوید عظمت اور سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر رابعہ اختر بھی تقریب میں موجود تھیں۔ امتحانات میں 64059 طلبہ و طالبات شریک ہوئے جس میں سے 50455کامیاب قرار پائے اور اس طرح امتحان میں کامیابی کا تناسب 78.76 فیصد رہا۔ امتحان میں 58 سپیشل طلبہ و طالبات نے بھی شرکت کی۔ طلبہ و طالبات نتائج 800292 پر رول نمبر ایس ایم ایس کرکے معلوم کئے جا سکتے ہیں اس کے علاوہ www.bisesahiwal.edu.pk سے بھی رزلٹ دیکھ سکتے ہیں۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے ریکارڈ مدت میں رزلٹ تیار کرنے پر بورڈ ملازمین کی خدمات کو سراہا۔