آڈیو لیکس کمیشن کیس، جسٹس قاضی فائز کےخلاف درخواست واپس

اسلام آباد (بیورورپورٹ)آڈیو لیکس کمیشن کیس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کےخلاف سپریم کورٹ میں دائر توہین عدالت کی درخواست واپس لینے پر نمٹادی گئی۔

چیف جسٹس نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کےخلاف توہین عدالت درخواست پر چیمبر میں سماعت کی،وکیل ریاض حنیف راہی نے جسٹس فائزعیسیٰ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

وکیل ریاض حنیف راہی نے اپنی درخواست واپس لے لی، معاملہ نمٹادیا گیا۔