پاکستان،امارات کااقتصادی تعلقات مضبوط بنانے کاعزم

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کیا، متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید آل نہیان سے ملاقات کی اور شیخ سعید بن زاید آل نہیان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان ،متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور خطے میں ہونے والی علاقائی و عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا،تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انفراسٹرکچر سمیت دوطرفہ کثیر جہتی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیاگیا۔

دونوں رہنماﺅں نے باہمی طور پر مفید اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا، قبل ازیں وزیر خارجہ نے دبئی میں مادام تساو¿ میں سابق وزیر اعظم بےنظیر بھٹو شہید کے مومی مجسمے کی نقاب کشائی تقریب میں بھی شرکت کی۔