سعودی عرب نے قرآن کی بے حرمتی پر مسلم وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

ریاض (مشرق نیوز) اسلامی سربراہ کانفرنس کے قائد کی حیثیت سے سعودی عرب اور عراق نے سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن کریم کی بار بار بے حرمتی کے واقعات کا جائزہ لینے کیلئے مسلم وزرائے خارجہ کا ورچوئل ہنگامی اجلاس 31 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عرب وزرائے خارجہ کا 18واں ہنگامی اجلاس او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ میں 2 جولائی کو منعقدہ ہنگامی اجلاس کے بیان پر عملدرآمد کا حصہ ہے۔ 2 جولائی کو جدہ میں منعقدہ اجلاس میں بوقت ضرورت اعلی سطح کا ہنگامی اجلاس بلانے کی اپیل کی گئی تھی۔نئے اجلاس میں او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسن ابراہیم طہ مجلس عاملہ کی جانب سے جاریکردہ اعلامیہ پر عملدرآمد کے حوالے سے مشاورت بھی کریں گے۔اس موقع پر اشتعال انگیز واقعات کو روکنے کیلئے مزید اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اشتعال انگیز حرکتیں، تعصب اور جان بوجھ کر مذہبی منافرت کا باعث بن رہی ہیں۔