نیویارک (بیورو رپورٹ) جعفریہ ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ کے زیراہتمام محرم کے پہلے عشرے میں برآمد ہونےوالا قدیمی ماتمی جلوس پاکستان مشن پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔ ہزاروں کی تعداد میں عزادار نوحہ خوانی اور ماتم کرتے رہے، 37 ویںسالانہ جلوس میں بچے، بوڑھے اور جوان سب شریک تھے، نیویارک پولیس نے تمام راستوں پر سکیورٹی سنبھالے رکھی اور عملہ ہمہ وقت چوکس رہا، شرکا کیلئے جگہ جگہ مشروبات کی سبیلیں لگائی گئیں، نیاز کا بھی وسیع انتظام کیا گیا، جلوس کی قیادت کرنےوالے صدر جانا اصطفیٰ نقوی میڈیا، منتظمین سے مسلسل رابطے میں رہے، زیارت پڑھنے کے بعد شرکاءواپس چلے گئے، آخر میں منتظمین نے جلوس کی کامیابی میں تعاون پر متعلقہ حکام اور اقوام متحدہ میں مستقل پاکستانی مندوب منیر اکرم کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے قونصل جنرل نیویارک عائشہ علی کی جانب سے عزاداروں کیلئے نیویارک قونصلیٹ کے دروازے بند ہونے پر منیراکرم نے چھٹی کے روز پاکستان مشن کھول کر سہولیات فراہم کیں اور انتظامات کو یقینی بناکر عزاداروں کے دل جیت لئے، عزاداروں نے منیر اکرم کا شکریہ ادا کیا اور قونصل جنرل عائشہ علی کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
جعفریہ ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ کا ماتمی جلوس، نوحہ خوانی، ماتم
















