14 اگست کو باضابطہ سیاسی سفر شروع کرینگے، استحکام پاکستان پارٹی

لاہور (نمائندہ خصوصی)استحکام پاکستان پارٹی نے 14اگست سے باضابطہ سیاسی سفر شروع کرنے کااعلان کردیا۔

ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا استحکام پاکستان پارٹی 14 اگست سے باضابطہ طور پر اپنا سیاسی سفر شروع کرے گی،چیئرمین پی ٹی آئی کے اپنے لوگ اب وعدہ معاف گواہ بن کر سامنے آ رہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا شہدا کی یادگاروں کو جلانا سیاسی جماعتوں نہیں دہشت گرد تنظیموں کا عمل ہے، محب وطن پاکستانی دیمک زدہ پارٹی کا حصہ نہیں بنیں گے،اسرائیل کو اپنے بغل بچے کےلئے بہت درد ہو رہا ہے، 9 مئی کے بعد گالم گلوچ اور مار دھاڑ کی سیاست ختم ہو گئی۔