پی ٹی آئی پر پابندی درخواست پر اعتراضات کیخلاف چیمبر اپیل دائر

اسلام آباد(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی پر پابندی کی درخواست پر اعتراضات کیخلاف عون چودھری نے چیمبر اپیل دائر کردی۔

عون چودھری نے درخواست میں موقف اختیار کیا رجسٹرار آفس کا 10 جولائی کو درخواست واپس کرنے کا حکم کالعدم قرار دیا جائے،درخواست کو نمبر الاٹ کر کے سماعت کےلئے مقرر کیا جائے، رجسٹرار کی جانب سے درخواست پر لگائے گئے اعترضات غیر ضروری ہیں۔