لاہور( خبر نگار)سپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو) کے افسر و اہلکار چینی زبان سیکھیں گے،پنجاب یونیورسٹی کے الرازی ہال میں سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے افسروں ،عملے کیلئے چینی زبان کے کورس کے آغاز کی تقریب ہوئی، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور چینی قونصل جنرل زاﺅ شیرین مہمان خصوصی تھے۔
ایس پی یو کے افسروں و اہلکاروں کیلئے چینی زبان کا کورس 16 ستمبر تک جاری رہے گا،نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے افسروں و عملے کیلئے چینی زبان سکھانے کا پروگرام شروع کرنے پر چین کے قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیااور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا چینی زبان اب بین الاقوامی لینگوئج بن چکی ،چینی لینگوئج سیکھنے سے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے عملے کو چینی بھائیوں سے بات چیت میں آسانی ہوگی، چینی قونصل جنرل زاﺅ شیرین نے ذاتی دلچسپی لےکر درخواست پر ایس پی یو کیلئے چینی زبان کا کورس شروع کرایا،چین کے تعاون سے عوام کی فلاح کیلئے مزید اقدامات کریں گے۔
چینی قونصل جنرل زاﺅ شیرین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی خواہش پر چینی قونصلیٹ نے پنجاب حکومت کے تعاون سے پروگرام شروع کیا ،وزیراعلیٰ محسن نقوی کی عوامی خدمات سے بہت متاثر ہوں،دو طرفہ تعلقات میں اضافے کیلئے بھی وزیراعلیٰ محسن نقوی مثالی اقدامات کر رہے ہیں۔
دیر سے کھانے اور سونے والے افراد میں میٹابولک بیماریوں کا خطرہ
پشاور: متنی میں سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
مسلسل خراب پرفارمنس، صائم ایوب کا کرکٹ سے بریک لینے کا فیصلہ
ایشوریا رائے کو سلمان خان سے بچانے کیلئے باڈی گارڈ رکھا گیا تھا، انکشاف
وزیراعظم شہبازشریف 30 نومبر سے روس اور ایران کا سرکاری دورہ کریں گے
فرانس میں مسلسل چھٹے ہفتے مہنگائی کیخلاف احتجاج، ہزاروں افراد بدستور سڑکوں پر
نئے صوبوں پر ریفرنڈم ہی واحد حل ، معاملہ عوام کے حوالے کیا جائے: رانا ثناءاللہ
خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری
دسمبر اہم ، کراچی وفاق کو دینے کی تجویز آئی تو بھرپور حمایت کرینگے: مصطفی کمال
ایک سال کے دوران سرکاری قرضوں میں 6 ہزار 200 ارب روپے کا اضافہ
















